اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنرل احمد رضا پوردستان نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ مغرب کی جانب سے پراکسی وار کی فضا تیار کیے جانے اور ایرانی مسلح افواج کی چوکسی اور فوجی آمادگی پر مبنی رہبر انقلاب اسلامی کے حالیہ بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فوجی مشقیں ملک کے تین علاقوں میں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی- ان فوجی مشقوں میں انفنٹری، بکتر بند اور توپ خانے کے دستے اور سریع الحرکت فورس کے دستے حصہ لے رہے ہیں- جنرل احمد رضا پوردستان نے بیت المقدس فوجی مشقوں میں جدید ہتھیاروں کی نمائش اور استعمال کے بارے میں کہا کہ ان فوجی مشقوں میں نئے ہتھیار استعمال کرنے کے علاوہ پراکسی وار کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی ٹیکنیکوں کا تجربہ بھی کیا جائے گا- انھوں نے مزید کہا کہ کم ترین وقت میں فوجیوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی اور بڑے پیمانے پر گولہ باری ان فوجی مشقوں کی اہم اور نمایاں خصوصیات ہیں-
.......
/169